• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فلموں کے بارے میں رائے دیناہمارا کام نہیں‘، قبلہ ایاز

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں۔

’فلموں کے بارے میں رائے دیناہمارا کام نہیں‘، قبلہ ایاز


واضح رہے کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم ’’زندگی تماشا ہے‘ کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں، اگر سرکار ہم سے کوئی بات پوچھے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کا جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ’فلم زندگی تماشا ہے‘ کا معاملہ ہمارے پاس بھیجا ہے اس کا جائزہ لیں گے اور اس کے لئے فلم اور ڈراموں کے ماہرین سے مشورہ لیں گے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ہم فلم کے بارے میں فیصلہ نہیں صرف رائے دیں گے ، فیصلہ دینا صرف متعلقہ اداروں کا کام ہے اورکوئی بھی رائے کسی دباؤ میں آ کر نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ حکومت نے فلم ’’زندگی تماشا ہے‘ کی ریلیز روکنے کا اعلان کرتے ہوئے فلم کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کی تھی۔

فلم زندگی تماشا 24 جنوری کو ریلیز ہونا تھی، حکومت پنجاب نے فلم کے ریویو کے لیے 3 فروری کی تاریخ دی ہوئی ہے۔

تازہ ترین