• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان کے سابق وزیر خزانہ کو ڈیووس میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا

لبنان کے سابق وزیر خزانہ کو ڈیووس میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا


عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے دوران لبنان کے سابق وزیر خارجہ کو ہزیمت اٹھانا پڑگئی۔

لبنان کے سابق وزیر خارجہ جبران باصل نے بتایا کہ ان کے دورہ ڈیووس کے لیے رقم کسی اور نے دی تھی۔

جبران باصل کے اس جواب کے بعد صورتحال ان کے لیے مزید پریشان کن ہوگئی جب نیدر لینڈ کی وزیر نے کہا کہ انہیں تو حکومت میں ہوتے ہوئے ایسی دوستیوں کی اجازت ہی نہیں ہوتی۔

اپنے دورہ ڈیووس کے بارے میں وزیراعظم عمران خان نے بھی بتایا تھا کہ اس دورے کو کسی اور نے اسپانسر کیا تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیووس آنے والے سربراہان میں سب سے سستا دورہ میرا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ڈیووس میں خرچہ بہت زیادہ ہے، میں اس دورے پر حکومت کا پیسہ خرچ کرنا نہیں چاہ رہا تھا۔

تازہ ترین