• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تحفظ کیلئے دنیا کو امریکہ کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

ڈیووس (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام کے سربراہ آخم شٹائنر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے خلاف اقدامات میں عالمی برادری کو امریکہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں امریکی صدر کی تقریر کے جواب میں کہی، ڈونلڈ ٹرمپ نے ماحولیاتی ماہرین کو تباہی کے پیغمبر قرار دیا تھا۔ یو این ڈی پی کے سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایک ٹریلین درخت لگانے کے منصوبے کی حمایت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ مستقبل میں مزید تعاون کی گنجائش ہے۔
تازہ ترین