• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ہیلتھ ورکر کا شوہر کے خلاف احتجاج

خیرپورناتھن شاہ(نامہ گار) مدینہ کالونی کے مقام پر رھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکر نجمہ شاہ نے کمسن بچوں کےہمراہ اپنے شوہر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اس نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی کے بعد سخت محنت کرکے اپنے مزدور شوہر سنی کھوسہ کو سعودی عرب روانہ کیا۔ جبکہ اس نے سعودی عرب میں کام کرکے پیسے جمع کرکے مجھے طلاق دیکر تیسری شادی کرنے کے بعد اب میرے ذاتی گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی۔جبکہ انصاف نہ ملنے پر بچوں سمیت خود سوزی کی د ھمکی دی۔

تازہ ترین