• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور، ملتان میں 5 مشتبہ مریض، کرونا وائرس، پنجاب میں ہائی الرٹ، چینی شہریوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور (محمد صابر اعوان )لاہور اور ملتان میں کرونا وائرس سے متاثر 5مشتبہ چینی مریض سامنے آگئے۔وائرس چین سے پاکستان منتقل ہونے کے خطرات پر پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری، ایئرپورٹس پر ا سکریننگ مزید سخت اور چینی باشندوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق چین سے آنیوالے 2 چینی باشندوں کودو روز قبل کرونا وائرس کے شبہ میں ملتان ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا جبکہ لاہورکے سروسز اسپتال میں کرونا سے متاثرہ چینی صوبے ووہان سے آنے والی ایک خاتون میلی سمیت 2 چینی باشندوں کو کرونا وائر س کی ملتی جلتی علامات کے باعث آئیسولیشن وارڈمیں داخل کردیا گیا۔چین میں کورونا وائرس: ہلاکتیں 41 ہوگئیں، 13 سو سے زائد متاثر

یہ بھی دیکھئے: چین میں کورونا وائرس: ہلاکتیں 41 ہوگئیں، 13 سو سے زائد متاثر


جس سے متعلق ہسپتال ذرائع کا کہنا کہ میلی اور دیگر دو افراد کو مشتبہ مریض کے طور پر داخل کیا اور علاج جاری ہے تاہم ٹیسٹ تشخیص کیلئےاین آئی ایچ کو بھجوائےجارہے ہیں۔ 

ملتان سے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ این آئی ایچ کےذریعے ہانگ کانگ بھجوائے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ڈی جی ہیلتھ آفس میں ڈبلیو ایچ او، سول ایوی ایشن، متعددی امراض کے ماہرین سمیت اسٹیک ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو اجس میں تمام تر صورتحال کاجائزہ لیا گیا جس میں محکمہ صحت نے کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت آئندہ دو سے تین روز میں یقینی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں چینی باشندوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا جس کے تحت ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز چینی باشندوں کی رہائشگاہ اور کیمپس کے دورے کریں گی۔

تازہ ترین