سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) نوجوان لڑکی کو اغوا کرکے اس کو زیادتی کا نشانہ بنا نے والے ملزم کا 4 روزہ یمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ تھانہ مراد پور کے اہلکار عبدالرحمن کے مطابق علاقہ ہڑر میں رشید مسیح کی پندرہ سالہ بیٹی (ن) کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا نے والے ملزم شہزاد عرف کالا کو علاقہ مجسڑیٹ بلال ا فتخار کی عدالت میں پیش کرکے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔