• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف خان کے بارے میں وزیراعظم کیا کہا کرتے تھے؟

عاطف خان کے بارے میں وزیراعظم کیا کہا کرتے تھے؟


وزیراعظم عمران خان خیبرپختونخوا کے برطرف کیے گئے سینئر وزیر عاطف خان کے بارے میں کیا کہا کرتے تھے؟

عاطف خان جن کے پاس کھیل ،ثقافت اور سیاحت کی وزارتیں بھی تھیں، انہیں آج وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر ریونیو ،اسٹیٹ شکیل احمد کے ہمراہ برطرف کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان ماضی میں عاطف خان کے کام کی کھل کر تعریفیں کیا کرتے تھے ۔

انہوں نے ایک موقع پر یہ بھی کہاتھاکہ عاطف خان کو سیاست کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔

خیبرپختونخوا کابینہ سے نکالے گئے سینئر وزیرعاطف خان نے اپنی برطرفی پر فوری ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ساتھیوں سے بات کرکے لائحہ عمل طے کریں گے، فی الحال کوئی بیان نہیں دینا چاہتے ہیں ۔

دوسری جانب برطرف کیے گئے صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے بھی فوری ردعمل دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ابھی تھوڑا وقت دیں کچھ سمجھنے دیں کہ کیا ہوا ہے پھر بات کریں گے۔

اس سے قبل ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے 3 وزراء کی برطرفی کو اچھا اقدام قرار دیا اور کہاکہ برطرف وزراء کابینہ کے فیصلوں سے پیدا انحراف اور حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے تینوں صوبائی وزراء کو ان کے منفی طرز عمل کی وجہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین