• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی: زلزلے کے 28 گھنٹوں بعد ملبے تلے دبی ماں، بیٹی کو زندہ نکال لیا گیا

ترکی: زلزلے کے 28 گھنٹوں بعد ملبے تلے دبی بچی کو زندہ نکال لیا گیا


ترکی میں زلزلے کے 28 گھنٹوں بعد عمارت کے ملبے تلے دبی ماں اور اس کی بیٹی کو زندہ نکال لیا گیا۔

ترکی میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے سے جہاں اب تک 38 افراد مارے جا چکے ہیں وہی سیکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

اس زلزلے کی وجہ سے درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوئیں جہاں ریسکیو اہلکار زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

اس قدرتی آفت کو آئے ہوئے 28 گھنٹے گزر گئے ہیں جہاں ریسکیو کا کام جاری ہے۔

اس دوران ریسکیو اہلکاروں نے ایک عمارت کے ملبے کے نیچے موجود ایک خاتون اور اس کی 2 سالہ بیٹی کو زندہ نکال لیا۔

زلزلے سے زیادہ تباہی ترک صوبوں ایلے زگ ELAZIG اور ملاتیا میں ہوئی ہے، جہاں متعدد عمارتیں گر گئیں۔

ترک حکام کا کہنا تھا کہ ملاتیا میں متاثرین کے لیے اسپورٹس سینٹر، اسکول اور گیسٹ ہاؤس کھول دیے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

زلزلے کے جھٹکے عراق، اردن، لبنان، اسرائیل اور شام کی سرحد سے متصل کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

تازہ ترین