• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پرکچھ روزقبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے دوافرادہسپتال میں دم توڑگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موٹروے پرکچھ روزقبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے دوافرادہسپتال میں دم توڑگئے ۔تھانہ چونترہ کو افراء ضیاء ساکنہ سرگودھا روڈ فیصل آباد نے بتایاکہ 8جنوری کو میرے بھائی عمر ضیاء میری والدہ ممتاز اختر بھابی عصمت عمر اور انکے تین بچے میرے بھائی کی ساس اور انکی سالی گاڑی نمبر جے-2214مہران کار میں فیصل آباد سے راولپنڈی براستہ موٹروے سفر کر رہے تھے جب وہ چکری کے قریب پہنچے تو ایک گاڑی نمبراے ایل ٹی -675کار نے نہایت تیزرفتار ی اور غفلت لاپرواہی کی وجہ سے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری جس سے میرے بھائی کی ساس فریدہ خانم جو کہ شدید زخمی ہو ئی اور پمزاسلام آباد میں فوت ہو گئیں اسی حادثہ میں میرابھائی عمر ضیاء بھی شدید زخمی ہوا جو زیر علاج رہنے کے بعد 13جنوری کی صبح فوت ہو گیاگاڑی میں تمام سوار افراد بھی شدید زخمی ہو ئے جو کہ تاحال زیر علاج ہیں میری والدہ ممتاز اختر کی چھ پسلیاں اور کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹی ہے اور ہماری گاڑی بھی بالکل تباہ ہو گئی ہے ۔
تازہ ترین