• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ،قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال بلخصوص اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعلی کی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، وزیراعلیٰ جام کمال خان اجلاس میں پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیں گے جبکہ ممکنہ طور پر اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجوکو ہٹانے کے حوالے سے بھی غور کیا جائیگا۔
تازہ ترین