• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کامدد کا مطالبہ


چین کے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ہمیں یہاں سے نکالیں۔

ووہان میں پھنسی پاکستانی طالبہ حفصہ طیب نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے تو ہم پریشان تھے لیکن اب پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے ہم سے رابطہ کرلیا ہے، پاکستانی حکومت اور سفارتخانہ ہم سے بہت تعاون کر رہا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ حکومت مدد کو پہنچی ہے، دوسرے ممالک کے سفارتخانے اپنے لوگوں کو ووہان سے نکال رہے ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہےکہ ووہان میں 500 سے زائد پاکستانی طلبہ موجود ہیں، ایک بھی پاکستانی طالب علم متاثر ہوا تو سب کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس منہ اور ناک کے علاوہ جسم کے کس حصے سے داخل ہوسکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس چمگادڑ کا سوپ، چوہے کھانےسے پھیلا

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ چین کےشہر ووہان میں پاکستانی طلبہ سے متعلق دفترخارجہ اور پاکستان کے مشنز الرٹ ہیں، پاکستانیوں سے تعاون کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی پاکستانی طالب علم متاثر نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ لمحہ بہ لمحہ چینی حکام سے رابطے میں ہے، چینی حکومت ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس وائرس کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ چین میں مزید769 مریضوں میں مہلکوائرس کی تشخیص کے بعد کروناوائرس کےکیسز کی تعداد 2744 ہوگئی۔

چین میں مہلک وائرس سےاب تک80 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکا میں مہلک کرونا وائرس کے5 مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔ کیلی فورنیامیں2، ایری زونا، الینوئےاورریاست واشنگٹن میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ حکام کے مطابق تمام مریضوں نے چین کےمتاثرہ شہرووہان کادورہ کیا ہے۔

تازہ ترین