وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں جہاں ان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے سندھ میں آئی جی پولیس تبدیل کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اختلافات اور غیر یقیبی صورتحال سےمسائل پیدا ہوتے ہیں۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ میں آئی جی سندھ کے لیے زیرِغور افسران میں کسی ایک کو تعینات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کےفیصلوں اور تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے ہیں، ایئرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر انہیں کراچی پیکیج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔