• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین کی چھٹی کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کے چہرے پر خوشی نمایاں

مخالفین کی چھٹی کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کے چہرے پر خوشی نمایاں


کابینہ سے مخالفین کی چھٹی کرکے وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کے چہرے پر اطمینان اور خوشی نمایاں نظر آرہی ہے۔

پشاور پریس کلب میں تقریب کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ بڑے فریش نظر آرہےہیں، وزیروں کو نکالنے کے بارے میں کچھ بتائیں؟ جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے جوا ب دیا کہ ان کے فریش نظر آنے سےآپ اندازہ لگالیں۔

پشاور پریس کلب کی حلف برداری تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا کہ وہ پریس کلب کی سلیکٹڈ نہیں بلکہ الیکٹڈ قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :وزیراعلیٰ کا برطرف وزراء کو عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ

وزیر اعلی محمود خان انتہائی خوش گوار موڈ میں نظر آئے۔

صحافی کے سوال پر قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگر فریش نظر آرہا ہوں تو سمجھ جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ حکومت میڈیا کے بغیرنہیں چل سکتی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبر پختون خوا کے 3 وزراء کابینہ سے فارغ کر دیئے گئے تھے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ فارغ کیے جانے والے وزاراء میں شہرام ترکئی، عاطف خان اور شکیل احمد شامل ہیں۔

 شہرام ترکئی کے پاس وزیرِ صحت، عاطف خان سینئر وزیرِ کھیل، ثقافت اور سیاحت جبکہ شکیل احمد وزیرِ ریونیو اور اسٹیٹ تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزراء کی برطرفی کے اقدام کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ یہ اچھا قدم ہے۔

تازہ ترین