• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف پرویز مشرف کی درخواست پر تحریری فیصلہ آگیا

خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف پرویز مشرف کی درخواست پر تحریری فیصلہ آگیا


خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے تحریر کردہ فیصلے کے مطابق خصوصی عدالت کی تشکیل آئین سے متصادم ہے۔

تحریری فیصلے میں ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل غیر قانونی قرار دے دی اور کہا کہ کیس چلانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

فیصلے میں مزید کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی کارروائی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جبکہ ملزم کی غیر موجودگی میں سزا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پرویز مشرف پر کیس بنانا شروع سے خلاف آئین تھا، غلط بنیاد پر کھڑی عمارت بھی گر جائے گی۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف استغاثہ کو بلا اختیار اور غیرقانونی قرار دیا اور کہا کہ استغاثہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر دائر نہیں ہوسکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ صرف وزیر اعظم کےحکم پر استغاثہ کی کارروائی کی گئی جو غیر آئینی ہے، آرٹیکل 6 کے تحت ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا۔

تازہ ترین