• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آرٹی منصوبے میں تاخیر پر کنسلٹنٹ کمپنی پر جرمانہ

بی آرٹی منصوبے میں تاخیر پر کنسلٹنٹ کمپنی پر جرمانہ


پشاور میں خیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے ، منصوبے کے بروقت مکمل نہ ہونے اور تاخیر زیادہ ہونےکی وجہ سے کنسلٹنٹ کمپنی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

دستاویز کے مطابق بی آر ٹی کے ریچ تھری حصہ میں کام بروقت مکمل نہ ہونے پر پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نجی کنسلٹنٹ کمپنی کو مراسلہ دیا ہے کہ اسے معاہدے کے تحت ٹھیکے کا ڈیڑھ فی صد جرمانہ بھرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: بی آر ٹی منصوبہ، ایشیائی بینک کا فرانزک آڈٹ کا فیصلہ

معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے جیونیوز کو بتایا کہ بی آر ٹی پر کام کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کمپنی کو نوٹس دیا ہے، اہداف حاصل نہ کیے گئے تو جرمانہ ہو گا۔

تازہ ترین