• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے، چیئرمین بلدیہ ملیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیئرمین ضلع ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے،معیاری تعلیم کے فروغ اور سرکاری اسکولوں میں داخلو ں کی شرح میں اضافے کی غرض سے جدید تقاضو ں سے ہم آہنگ اصلاحات پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، بلدیاتی اسکولوں کی بہتری، تمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی اور معیار ی تعلیم کافروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے، سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم نجی اسکولوں کے مساوی بنا کر بلدیہ ملیر کے ہر بچے کو اس کا آئینی حق دینا چاہتے ہیں۔ وہ یونین کمیٹی 10کے علاقے دائود گوٹھ میں واقع بلدیہ گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز اینڈ بوائز اسکول کی بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران، پرنسپل شمع اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔ چیئرمین ملیر نے کہا کہ نجی اسکولوں کے تقابل میں سرکاری اسکول وسیع رقبے پر مشتمل ہوتے ہیں تاہم سرکاری اسکولوں میں غیر ضروری تعطیلات کا نظام تعلیم کی خرابی میں دیمک کی طرح ہے۔

تازہ ترین