• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے، علامہ باقر زیدی

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے بحران اوربڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے،آخر کب تک عوام کومحض وعدوں اور امیدوں کے نام پر تسلی دی جاتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ آٹے کے بحران کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے خورد و نوش کی قلت کے بارے میں بھی خبریں آنی شروع ہو چکی ہیں،ناقص انتظامی کارکردگی کے باعث حکومت اپنی مقبولیت کھو رہی ہے،اگر ملک کو اس طرح بحرانوں کی نذر کیا جاتا رہا تو پاکستانی سیاست میں تحریک انصاف کی کوئی جگہ باقی نہیں بچے گی،انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،غذائی اجناس کی قلت اگر مصنوعی طور پر پیدا کی جارہی ہے تو ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنا حکومت کا فرض بنتا ہے۔
تازہ ترین