• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSLفرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ٹی سی ایف اسکول میں معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ٹی سی ایف اسکول کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ پیر کو کراچی میں ہونے والی تقریب میں فرنچائز کے مالک علی نقوی اور فاسٹ بولر رومان رئیس نے شرکت کی۔ علی نقوی اور کرکٹر رومان رئیس کا ٹی سی ایف اسکول کا دورہ کیا۔علی نقوی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ملک میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی فروغ دینا چاہتی ہے اپنی بہترین حکمت عملی سے ہر شعبہ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔ رومان رئیس نے کہا کہ ہوم گراونڈ میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، پی ایس ایل کی بدولت قومی ٹیم میں کم بیک کا بہترین موقع ہے، ورلڈ کپ ابھی دور ہے پی ایس ایل پر توجہ مرکوز ہے۔
تازہ ترین