• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عثمان بزدار بالکل بے اختیار، عمران خان کی بنائی بیورو کریٹک ٹیم طاقتور

عثمان بزدار بالکل بے اختیار، عمران خان کی بنائی بیورو کریٹک ٹیم طاقتور


کراچی(جنگ نیوز)پروگرام ”آپس کی بات“میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ عثمان بزدار کے پاس اختیارات بالکل نہیں ہیں عمران خان نے بیورو کریٹک ٹیم بنائی ہے اور انہیں کہا ہے کہ آپ وزیراعلیٰ کے ساتھ رابطہ رکھا کریں یعنی کام کر کے انہیں بتا دیا کریں کے یہ تبادلہ ہوگیا ہے یا ہونے والا ہے۔

ق لیگ کے مسائل کے حوالے سے چیف سیکریٹری نے کچھ مسائل حل کرلئے ہیں اور کچھ ہونے والے ہیں، ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ سازشی عناصر میں ہم سبہی شامل ہیں میڈیا بھی شامل ہے ق لیگ بھی شامل ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے اندر بھی لوگ ہیں جو ایک دھڑے ہیں ایک دھڑا وزیراعلیٰ کے با اختیار بنانے کے لئے بنا تھا اور دوسرا دھڑا فنڈز اور وزارتوں کی وجہ سے ہے ایک دھڑاق لیگ کا ہے ایک دھڑا فواد چوہدری کا ہے ۔

صحافی و تجزیہ کارسلیم صافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان اور شہرام اگر سازشیں کر رہے تھے تو کیا ان کو وزارت سے برطرف کرنا کافی ہے؟

نظم و ضبط کی خلاف ورزی تو جب ہوتی کہ وہ پبلک میں آتے انہوں نے کسی پبلک فورم پر الزام نہیں لگایا لیکن وہ اندرون خانہ یہ کام کررہے تھے انہوں نے بیڈ گورننس کی بات کی وزیراعلیٰ کے بھائی پر کرپشن کے الزامات عائد کئے اس کی بھی تحقیقات ہونا چاہئے۔

تازہ ترین