• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے جاری مہم ‘ 45 کنڈے ہٹائے

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے گڑھی کپورہ سب ڈویژن کے ٹیموں نے گیارہ کے وی بالاگڑھی فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا،کاروائی کے دوران کئی کنڈے ہٹائے گئے ،ایک ٹیمپرڈ میٹرکوتبدیل کیا گیا،22 میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا،طوروسب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی رورل 1 فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 26 کنڈے ہٹائے،ایک ٹیمپرڈ میٹرپکڑا گیا،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن8 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،19 کنڈے ہٹائے گئے ۔
تازہ ترین