• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: نصیرالدین شاہ

نصیرالدین شاہ کا حالیہ ویڈیو پیغام


بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ اُن کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔

پکچر اور ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق شیئر کئے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرا ٹوئٹر پر کبھی کوئی اکاؤنٹ نہیں تھا اور نہ ہی اب ہے، جو بھی لوگ میرے نام سے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ چلا رہے ہیں اُن سے میری گزارش ہے کہ وہ یہ کرنا بند کریں۔

View this post on Instagram

Regarding my fake twitter accounts

A post shared by Naseeruddin Shah (@naseeruddin49) on


انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کوئی بھی ان اکاؤنٹس کو فالو کررہا ہے انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ جعلی ہیں، ان اکاؤنٹس پر میری جانب سے کوئی پوسٹ نہیں لگائے جارہے اور نہ ہی ان پوسٹ سےمیرا کوئی تعلق ہے۔

ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے دوبارہ یہ بات دہرائی کہ میں ٹوئٹر پر نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر نصیرالدین شاہ کے نام اور تصویر کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھارت مخالف ٹوئٹس کر رہا ہے جسے نصیرالدین شاہ سے منسوب کیا جارہا ہے۔

اس جعلی اکاؤنٹ سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ٹوئٹ پر بھی ردعمل دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد سے ہی 69 سالہ اداکار بھارت میں تنقید کی زد میں تھے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2019 میں بننے والے اس اکاؤنٹ پر ایسے وقت پر ٹوئٹس آنا شروع ہوئے جب نصیر الدین شاہ کا ایک انٹرویو تنازعے کی زد میں تھا۔

اپنے انٹرویو میں لیجنڈری اداکار کا بھارت کے موجودہ حالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےکہنا تھا کہ 70 سال بعد اب انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ وہ ’مسلمان‘ ہوکر بھارت میں نہیں رہ سکتے۔

اداکار کی جانب سے ان تمام بھارت مخالف ٹوئٹس پر وضاحتی ویڈیو پیغام میں اس اکاؤنٹ کو جھوٹا قرار دیا اور مداحوں کو اسے فالو کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

تازہ ترین