• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو نظر انداز نہیں کیا، عامرخان

عامر خان کی ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ ان کی جماعت حکومت کی اتحادی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ اُن کے حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ جس دن ایم کیو ایم پاکستان نے کابینہ سے علحیدگی اختیار کی تھی اُس دن ہی وزیراعظم عمران خان کا خالد مقبول کے پاس فون آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر مسائل کا حل نکالا جائے، ایسے حالات پیدا نہیں کرنا چاہتے جس سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ اُن کی قومی اسمبلی کے رکن اسد عمر سے ملاقات ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بہادرآباد آنا چاہتے ہیں۔ 

عامر خان کا کہنا تھا کہ  وہ نہیں چاہتے ہیں کہ کسی بھی نتیجے سے پہلے عمران خان سے ملاقات کریں اور میڈیا جمع ہو۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو شاید دشواری کاسامنا ہے اب یہ پی ٹی آئی کو طے کرنا ہے کہ وہ اِس مسئلے کو کس طرح حل کرے گی۔

تازہ ترین