بھارتی سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات میں ملوث 17 مجرموں کو مشروط ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تاہم ان مجرموں کے گجرات میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مجرموں کو دو گروپوں میں تقسیم کر کے گجرات سے دور دراز کے علاقوں میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
ایک گروپ کو اندور اور دوسرے کو گجرات سے 500 کلو میٹر دور کے علاقے میں رکھنے کا حکم سنایا گیا ہے۔
عدالت نے متعلقہ انتظامیہ سے مجرموں سے سماجی اور عوامی خدمات لینے کی ہدایت کی ہے۔
ان مجرموں نے 2002 کےگجرات فسادات کے دوران 23 افراد کو زندہ جلایا تھا۔