سندھ کے وزیرِ اطلاعات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کی دکانداری آئی جی کلیم امام کی وجہ سے چل رہی ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ِاطلاعات سندھ سعید غنی نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس کے لیے 5 نام دیے ہیں، کوئی نیا نام نہیں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: آئی جی سندھ کا اپنے افسر کیخلاف خط
اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے کہہ دیا ہے کہ موجودہ آئی جی کلیم امام کو کام کرنے دیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے حوالے سے بھی سندھ حکومت نے اعتراضات کیے تھے، موجودہ آئی جی سندھ کلیم امام سے پیپلزپارٹی کے ذاتی اختلافات ہوگئے ہیں۔