آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

باجوڑ میں مکان کی چھت گر گئی، 7 بچے جاں بحق

باجوڑ میں مکان کی چھت گر گئی، 7 بچے جاں بحق


خیبر پختون خوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع باجوڑ میں مکان کی چھت گر گئی ہے۔

ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بدان قلاو میں مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے میں 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کوئٹہ میں مکان کی چھت گر گئی، باپ بیٹی جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گھر کے تمام بچے ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید