خیبر پختون خوا کے سیاحت کے حوالے سے مشہور شہر سوات کے علاقے مینگورہ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں، باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہو گئے۔
مکان کی چھت گرنے کا واقعہ مینگورہ کے علاقے خونہ گل میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت پر تعمیراتی کام ہو رہا تھا اور چھت پر 2روز سے تعمیراتی میٹریل بھی موجود تھا۔
چھت سامان کا بوجھ برداشت نہ کر سک اور زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: کوئٹہ میں مکان کی چھت گر گئی، باپ بیٹی جاں بحق
ملبے میں سے عنالت اللّٰہ، ان کی بیوی اور بیٹے زرک کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ناہید نامی خاتون اور ان کے بیٹے محسن کو زخمی حالت میں نکال کر سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔