• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں چھت گرنے کے واقعات، 4 جاں بحق

سکھر :نیو پنڈ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی


راجن پور، سکھر اور ملتان میں بارشوں کے بعد مکانات کی چھتیں گرنے سے 4 افرادجاں بحق 15زخمی ہوگئے۔

راجن پور شہر اور گردونواح میں رات سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری تھا بارش سے نواحی علاقہ داجل میں ایک مکان کی چھت گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ملبے تلے دب گئے جس کے بعد ریسکیو آپریشن کرکے 3 افراد کی لاشیں اور 5 زخمی افراد کوباہر نکال لیاگیا۔

سکھر میں بارش کے باعث نیو پنڈ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے چار سالہ بچی جاں بحق،6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رات ہونے والی بارش کے باعث نیو پنڈ کے علاقے میں ایک منزلہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر ملبے سے 2 بچوں،2 خواتین سمیت 7 زخمیوں کو نکال کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

اسپتال میں دوران علاج 4 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ 6 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ملتان میں بارش کے باعث ممتاز آباد کے علاقہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین