دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور موسم سرما کی وجہ سے جہاں کئی افراد کی معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں ایڈونچر کے رنگ بھی بھرپور نظر آرہے ہیں جس میں انسان ہی نہیں جانور بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
امریکی ریاست منیسوٹا میں بھی کتوں کی دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں خون جما دینے والی سردی میں کتوں نے برف گاڑی کھینچتے ہوئے خوب دوڑ لگائی۔
36ویں سالانہ ڈاگ ریس میں چالیس ٹیموں نے حصہ لیا اور تین سو میل کے مقررہ برفیلے ٹریک پر کتوں نے مالک کے ساتھ برف گاڑی کو کھینچتے ہوئے خوب دوڑ لگائی، تاہم الاسکا کی ٹیم نے دوسری باریہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
اس منفردریس کووہاں موجود عوام کی بڑی تعداد نے خوب انجوائے کیا۔