اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال ہر پاکستان میں آج یومِ سوگ منایا جائے گا۔ کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے حکومتِ پاکستان نے 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ قرار دے دیا۔ قومی یومِ سوگ کے موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ وزیراعظم کی جانب سے قطر کے سابق امیر کے انتقال پر یومِ سوگ کا اعلان کیا گیا ۔ پاکستان نے قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔