• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کورونا وائرس سے لڑنے اور حوصلہ افزائی کیلئے لائٹ شو

چین: کرونا وائرس سے لڑنے اور حوصلہ افضائی کیلئے لائٹ شو کا انعقاد


چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی نئی قسم نے تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

جان لیوا کورونا وائرس سے لڑنے اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کیلئے متاثرہ شہر ووہان میں ایک لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ لائٹ شو میں شہر کی عمارتوں کو ایل ای ڈی لائٹ کے ذریعے روشن کیا گیا۔

واضح رہے کہ چین گزشتہ کئی روز سے ایک نئی وبا کا شکار ہے جس کی علامات نمونیا سے ملتی جلتی ہیں، لیکن اس بیماری کی وجہ ایک نیا وائرس ہے جس کا تعلق ”کورونا“ (Corona) قسم کے وائرس کے خاندان سے ہے۔

اس وبا کا آغازچونکہ چینی شہر ووہان سے ہوا تھا، اس لیے یہ وائرس بھی فی الحال ”ووہان وائرس“ ہی کے نام سے مشہور ہورہا ہے۔ چین میں اب تک ووہان وائرس سے 132اموات ہوچکی ہیں، جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ووہان شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں اور یہاں رہنے والا کوئی فرد بھی اس شہر سے باہر نہیں جاسکتا۔

بیرونِ شہر سے آنے والی امدادی ٹیموں کو بھی خصوصی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور خصوصی لباس پہننے کے بعد ہی اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔

تازہ ترین