• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے متاثر ووہان میں سناٹا


چین میں کورونا وائر س کے پھیلنے سے ایک کروڑ آبادی والے شہر میں سناٹا ہوگیا، لوگ شہر چھوڑ کر جانا شروع ہوگئے ۔

کورونا وائرس سے متاثرہ چینی شہر میں ہو کا عالم ہے اور ووہان آسیب زدہ شہر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

جس شہر میں کھوئے سے کھوا مل کر چلتا تھا، اب وہاں کی سڑکیں سائیں سائیں کرنے لگی ہیں۔

کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد آبادی کے شہر کی شاہراہوں اور گلیوں میں سناٹا ہو گیا ہے جبکہ لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ووہان میں 4 پاکستانیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد وہاں موجود پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہوگئے ہیں، 2 طلبہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 4 پاکستانیوں کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہم سب غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ خدارا پاکستانی سفارت خانہ ہمیں جلد از جلد ووہان سے نکالے۔

چین میں کورونا وائرس سے آج مزید 26 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 132 ہو گئی، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تازہ ترین