• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ فراہم

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ فراہم کر دیئے۔ یہ ایکوپمنٹ بدھ کو جناح اسپتال کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس، ایئر پورٹ اور سی پورٹ کے حوالے کیے گئے۔

عالمی ادارہ صحت کی سندھ میں نمائندہ ڈاکٹر سارہ سلیمان نے جنگ کو بتایا کہ محکمہ صحت سندھ نے جناح اسپتال کراچی اور اوجھا انسٹیٹیوٹ کو سندھ میں کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کا مرکز بنایا ہے جبکہ ایئر پورٹ اور سی پورٹ پر ممکنہ مریضوں کا خدشہ ہے اس لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ ان اداروں کو فراہم کردیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے والے طبی سامان میں ٹائی ویک سوٹ، ہینڈ سینی ٹائزر، فیس شیلڈز، فیس ماسک، سرجیکل گلوز اور گوگلز شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے، خود کو اور دوسرے کو محفوظ رکھا جائے اس لیے عوام بھی احتیاط کریں۔

تازہ ترین