• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورونا وائرس کے مشتبہ مریض صحتیابی کے بعد گھر روانہ

اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال  میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو مکمل صحتیابی کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔

صوبائی محکمہ صحت کی ترجمان میران یوسف کے مطابق ان مریضوں سے متعلق پہلے ہی ڈاکٹر یہ بات کہہ چکے تھے کہ انہیں کورونا وائرس نہیں، لیکن نمونیہ ،نزلہ اور دیگر علامات کے باعث انہیں احتیاطاً اسپتال میں رکھا گیا۔

کراچی: کورونا وائرس کے مشتبہ مریض صحتیابی کے بعد گھر روانہ
صوبائی محکمہ صحت کی ترجمان میران یوسف - فوٹو: فائل

ان کا کہنا تھا کہ بدھ کو ان کی مکمل صحتیابی پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر روانہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 8 چینی باشندوں کو مشتبہ مریض ظاہر کیا گیا تھا، تاہم آٹھوں میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی اور انہیں صحت مند قرار دے دیا گیا۔

تازہ ترین