• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لیے اقدامات کیے جائیں ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہےکہ کوئٹہ شہرکی اہم سڑکیں مشن روڈقندھاری بازارمیزان چوک کاسی روڈ لیاقت بازار منصفی روڈفاطمہ جناح روڈتھانہ روڈوزیر محمدروڈسورج گنج بازارسمیت تمام گلیوں میں ہر جگہ بڑے بڑے کھڈے پڑ چکے ہیں خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت میں مشکلات ہیں۔ وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری وزیربلدیات سائیکل، موٹر سائیکل یا رکشے میں بیٹھ کرشہر کا دورہ کریں صورتحال واضح ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی سڑکوں کو آمدورفت کےقابل بنانے اور عوام کی سہولت کے لیے پشتون آباد، کواری روڈ،میکانگی روڈ، کاسی روڈ،سرکی روڈ اور گردونواح تو شاہرائیں اس سے بھی زیادہ خستہ حال ہیں ۔نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہے ۔خستہ حال شاہراہوں کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ صورتحال کا نوٹس لیں اورشاہراہوں کی تعمیر ومرمت ،نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔
تازہ ترین