• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،اومنی گروپ کو 7 ماہ میں تمام کاشتکاروں کو واجبات ادا کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اومنی گروپ کو 7 ماہ میں تمام کاشتکاروں کو واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو سماعت کے موقع پر گروپ پریذیڈنٹ، ڈائریکٹر اومنی گروپ شوگر ملز، کین کمشنر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے اور نمائندہ اومنی گروپ نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ ہم نے گنے کے کاشتکاروں کو واجبات دینا شروع کردیئے، عدالت نے استفسارکیا کہ آپ کے اکاؤنٹس تو منجمد ہیں پھر پیسے کہاں سے دے رہے ہیں جس پر اومنی گروپ کی جانب سے بتایا گیا کہ دیگر ذرائع آمدن سے واجبات ادا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین