• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: مبینہ مقابلے میں بائیک چور گینگ کا سرغنہ گرفتار

سندھ کے شہر سکھر کے علاقے کندھرا میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق مقابلے کے دوران موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کا اہم سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور 10 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث گرفتار ہونے والا ملزم پولیس کو چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: انٹرپول کے ذریعے گرفتار لقمان ہلاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس سے مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تازہ ترین