پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے، ملزمان سے مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقے میں شہری کے گھر میں ڈکیتی کی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
واردات کی اطلاع پر پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی کماد کی فصل میں گھس کر فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی، 3 ڈکیت بھائیوں میں سے 1 مقابلے میں ہلاک
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے ملزمان کی لاشیں تحویل میں لے کر الائیڈ اسپتال کے شعبہ پوسٹ مارٹم منتقل کر دی ہیں۔