• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیرآباد میں مبینہ مقابلہ، 1 شخص ہلاک


کراچی کے علاقے پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ ہلاک شخص کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جس کے بعد ہی اس کی شناخت کے حوالے سے کچھ کہا جا سکے گا۔

پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شخص کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید

پولیس کی جانب سے مذکورہ مقابلے کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تازہ ترین