متحدہ عرب امارات نے ہاتھ ملانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
ابوظبی پولیس کی یوتھ کونسل کی جانب سے ’ ایک دنیا ایک پیغام ‘کے عنوان کے تحت مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے1817 افراد نے متحدہ عرب امارات پارک میں جمع ہو کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ1730افراد کا تھا۔