• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ضرار‘ کا ٹیزر جاری 


معروف پاکستانی اداکار شان شاہدکی نئی آنے والی فلم ’ضرار‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

شان شاہد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ضرار کا 34 سیکنڈ پر مبنی نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹیزر میں فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ فلم کو اسی سال ریلیز کردیا جائے گا۔

شان شاہدکے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم، نیر اعجاز اور کرن ملک جیسے اداکار شامل ہیں۔

اداکار شان شاہد کے ایک بیان کے مطابق فلم ’ضرار‘ جدید طرز کی فلم ہے جس کی شوٹنگ برطانیہ اور پاکستان میں کی گئی ہے ۔

تازہ ترین