• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کے دلوں سے شہید بینظیر کا نام نہیں مٹا سکتی،شمیم ممتاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی سندھ شمیم ممتاز، سعدیہ جاوید اور ندا کھوڑو نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بےنظیر انکم اسپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کیخلاف سازش قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے عوام کیلئے کوئی نیا فلاحی پروگرام شروع نہیں کیا جبکہ پیپلز پارٹی کے فلاحی پروگراموں کے نام اور شکلیں بدل کر منافقانہ سیاست پر اتر آئی ہے ۔ سلیکٹڈ حکومت اقتدار کے نشے میں چور ہے لیکن عوام کے دلوں سے کبھی بھی شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کا نام اورپیپلز پارٹی کا ویژن نہیں مٹا سکتی ۔
تازہ ترین