ناروے: سفارتخانہ پاکستان میں داخلے کی ناکام کوشش، بیگ پھینک کر فرار ہونے والا شخص گرفتار
منگل کی سہ پہر ایک مقامی سفید فام شخص نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں سفارتخانہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی گارڈ ارشد نے اس سے اسکی شناخت طلب کی تو اس نے انکار کیا اور کہا کہ میں آپ کے افسر سے ملنا چاہتا ہوں اسسٹنٹ قونصلر کے آنے پر سفید فام شخص نے پاکستانی سفارتخانے کی باڑ کے اوپر بیگ پھینکا اور فرار ہوگیا۔