• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت عالیہ اسلام آباد کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کی ہیں۔ 

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے،190 ملین پاؤنڈ کیس میں مرکزی اپیلیں بھی کل سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو دلائل کےلیے حتمی مہلت دے رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید