• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم اسٹار ماہرہ خان نے اپنے مسلسل سر درد کا بتاتے ہوئے مداحوں سے اس کے خاتمے کے لیے کوئی گھریلو ٹوٹکا مانگ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نےلکھا کہ ’گزشتہ دو دنوں سے ان کے سر میں مسلسل درد ہے، ہر 2 یا 4 گھنٹے بعد دوا لے رہی ہوں لیکن سر درد ختم نہیں ہورہا۔‘

انہوں نے مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے کہا کہ سر درد کے حوالے سے کوئی دیسی ٹوٹکا یا کوئی ایسی چیز بتائیں جس کے استعمال سے سر درد سے چھٹکارا پایا جاسکے۔

اداکارہ کے اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی مداحوں نے ان کے لیے دیسی ٹوٹکوں کی بھرمار کردی۔

ماہرہ کے اس ٹوئٹ پر 1800 سے زائد جوابات سامنے آئے ہیں جس میں مختلف ٹوٹکے اداکارہ کے سامنے رکھے گئے تاہم اب تک ماہرہ کی جانب سے کسی ٹوٹکے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

پسندیدہ اداکارہ کی اس پریشانی کو ختم کرنے کے لیے مداح بھی مشورے دینے میں پیچھے نہ رہے اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

کچھ صارفین نے انہیں اسکرین کا استعمال کم کرنے کا مشورہ دیا تو کسی نے آرام کرنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا۔

ماہرہ کے کچھ مداحوں کی جانب سے انہیں کچھ وظائف بھی بتائے گئے جس کو پڑھ کر سر درد کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

ناصرف پاکستان سے سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ کے ٹوئٹ کا جواب دیا بلکہ بھارت میں موجود مداحوں نے بھی اپنے اپنے ٹوٹکے پیش کئے اور جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

کچھ صارفین کی جانب سے دیسی ٹوٹکوں پر یقین رکھنے کے حوالے سے حیرت بھرا جواب آیا۔

پاکستان نیشنل فٹ بال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔


تازہ ترین