• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، 2011 کی ہالی ووڈ فلم نے حقیقی رنگ لے لیا؟

2011 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’کونٹیجن‘


چین سے شروع ہونے والے اور دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’کونٹیجن‘ میں اس وائرس کی پیشگوئی کردی گئی تھی۔

 دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگ اس فلم کا دنیا کی موجودہ صورتحال سے موازنہ کر رہے ہیں۔

ناصرف صارفین بلکہ مشہور معروف شخصیات کا بھی خیال ہے کہ مذکورہ فلم میں ’کورونا وائرس‘ کی ہی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آئی ٹیونز پر 28 جنوری کو رینٹڈ فلموں کی ٹاپ 10 فہرست میں بھی فلم ’کونٹیجن‘ شامل رہی۔

سوشل میڈیا پر اس فلم کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے مشابہے قرار دے رہے ہیں۔

9 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’کونٹیجن‘ میں ایم ای وی ون نامی وائرس کو پھیلتے ہوئے دکھایا گیا۔

لوگ اس فلم کے حوالے سے شکوک و شبہات میں مبتلا ہیں کہ دہائی قبل ہی ہالی ووڈ کو اس وائرس کی جان کاری کیسے ہوگئی۔

فلم کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے واقعات کے قریب ترین فلم قرار دے رہے  ہے۔

کچھ صارفین ایک نیٹفلکس شو کو اس بیماری سے مماثل قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین