• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان کو شو بز میں100سال ہوگئے، رمشا خان

ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ رمشا خان نے کہا ہےکہ احسن خان کو شو بز میں100سال ہوگئے مگر وہ پھر بھی جوان نظر آتے ہیں۔

رمشا خان نے جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مقبول مزاحیہ ڈراما سیریل’شاہ رخ کی سالیاں‘ میں احسن کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا۔میرا ایک ڈراما ختم ہوتا ہے، تو دوسرا شروع ہوجاتا ہے۔ اب میرا نیا ڈراما’’ فیروز خان، ہانیہ عامر اور گوہر رشید کے ساتھ آرہا ہے۔

دیکھئے احسن خان اور رمشا خان کا  مزاحیہ ڈراما سیریل’شاہ رخ کی سالیاں‘ کا ایک کلپ


انہوں نے کہا کہ ’میںآہستہ آہستہ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہوں،کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔

رمشا خان نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنا کیرئیر سلور اسکرین سے شروع کیا،لیکن اس کے بعد زیادہ فلموں میں اس لیے کام نہیں کیا، کیوں کہ میں اپنی شرائط پر کام کرتی ہوں، مجھے آئٹم سونگ پر پرفارم کرنا اچھا نہیں لگتا۔جو لڑکیاں یہ کام کرتی ہیں، میں انہیں بُرا بھی نہیں کہتی۔مجھے جسم کی نمائش کرنا اور بولڈ سین بالکل پسند نہیں۔ اپنی پرفارمینس کی بدولت شو بز میں نام پیدا کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نبیل قریشی، احسن رحیم، ندیم بیگ اور عاصم عباسی جیسے کامیاب فلم ڈائریکٹر زکے ساتھ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے بتایا کہ ابتدا میں مجھےڈراما سیریل ’’تمہاری مریم‘‘، ’’ماہ تمام‘‘، ’’خود پرست‘‘ اور ’’استاد جی‘‘ کے مختلف کرداروں میں پسند کیا گیا۔

23؍جون 1994ء کو کراچی میں جنم لینے والی مایہ ناز اداکارہ رمشا خان نے بتایا کہ بچپن میں سب لڑکیوں کی طرح میں بھی سب سے مختلف نظر آنے کا سوچا کرتی تھی،کراچی میں پیدا ہوئی، لیکن میرے تعلیمی مراحل لاہور میں مکمل ہوئے۔ اے لیول، او لیول کرنے کے بعد نفسیات میں اعلٰی ڈگری حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ ایک مرتبہ پھرہم اپنی جنم بھومی کی جانب لوٹ آئے ہیں، یعنی پھر سے کراچی آکر بس گئےہیں۔ میری شخصیت میں کراچی اور لاہور کے ثقافتی رنگوں کا عکس نظر آتا ہے۔ میں، دی ایجوکیٹر کی کئی برانچز میں پڑھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شوبزنس کی دُنیا میں آنے کے لیے کوئی خاص پلاننگ نہیں کی تھی۔ بچپن میں ایف ایم ریڈیو پر آواز کا جادوجگایا۔ اس سے مجھ میں شوبزنس میں کام کرنے کا شوق پیدا ہوا۔ کسی دوست کے کہنے پر ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کیا، جسے بے حد پسند کیا گیا۔ میں خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ مجھے ابتدا ہی میں سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

رمشا خان نے بتایا کہ میری پہلی ڈراما سیریل ’’وہ اک پل‘‘ ہی سے مجھے شناخت مل گئی تھی، جب بھی شاپنگ کے لیے جاتی تو لوگ مجھ سے آٹوگراف لیتے اور لڑکیاں میرے ساتھ سیلفیاں بنواتیں۔ سب مجھے میرے کردار ’’حنا‘‘ سے مخاطب کرتے تو مجھے بہت اچھا لگتا۔ اس سیریل میں عائشہ خان اور فیروز خان کے مدمقابل کام کرنے کام موقع ملا۔ اس کے بعد میں نےکبھی مڑ کر نہیں دیکھا۔

تازہ ترین