• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس: گائے کے پیچھے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ٹیکساس : گائے کے پیچھے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں


یوں تو آپ نے پولیس اہلکاروں کو مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو پولیس آفیسرز کی گائے کو پکڑنے کیلئے دوڑیں لگ گئی ہیں۔

یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں پولیس اہلکار ایک گائے کا پیچھا کررہے ہیں۔

یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر Fort Worth میں دیکھے گئے جہاں ایک گائے اپنے مالک کے باڑے سے بھاگ نکلی اور سڑکوں پر آزادی سے مٹر گشت کرتی رہی۔

یوں سڑک پر آزادی سے گائے کو گھومتا دیکھ کر جہاں لوگ حیران ہوئے وہیں پریشان بھی ہوئے اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کئی گھنٹوں تک گائے کو پکڑنے کی کوشش کرتی رہی اور کافی بھاگ دوڑ کے بعد بلا آخر گائے کو قابو میں کر کے اسکے مالک کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین