اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اورسابق وزیراعظم، شاہد خاقان عباسی نے نیب ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ،191دن سے زیرحراست ، نیب کیس بنانے میں ناکام رہا،ریفرنس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت کی استدعا،اپیل کنندہ نے ہفتہ کے روز دائر کی گئی اپیل میں وفاقی وزارت قانون وانصاف اور نیب کو فریق بنا تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اپیل کنندہ کونیب نے 191 دن سے حراست میں رکھا ہوا ہے جو کہ اس کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس حراست کا اصل مقصد اپیل کنندہ کو ہراساں کرنا تھا، نیب نے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کیلئے یہ سب کچھ کیا ہے اوراسی بناء پر اب تک احتساب عدالت میں اپیل کنندہ کے خلاف صرف عبوری ریفرنس داخل کیا گیاہے۔