• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کورونا سے مزید 45 افراد ہلاک، تعداد 304 ہوگئی

چین کی معیشت کو بھی کورونا وائرس کا خطرہ 


کورونا وائرس نے چین میں مزید 45 جانیں لے لیں، مرنے والوں کی تعداد 259 سے بڑھ کر 304 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 590 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 14 صوبوں میں فروری کے دوسرے ہفتے تک چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن صوبوں میں چھٹیاں دی گئی ہیں وہ چین کی معیشت میں 70 فیصد کے قریب حصہ ڈالتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کی معیشت کو کورونا وائرس کی وجہ سے بندش سے رواں سہ ماہی میں 60 ارب ڈالر تک کا خسارہ ہو سکتا ہے۔

ادھر امریکا نے چین سے آنے والے اپنے 195 شہریوں کو 14 روز الگ تھلگ رکھ کر ان کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس اٹلی کے بعد سوئیڈن بھی پہنچ گیا، برطانیہ میں بھی 2 افراد میں مذکورہ وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

تازہ ترین