• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے مرنے والوں کو تدفین کے بجائے جلانے کی ہدایت


چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین اور نعش کی منتقلی پر پابندی عائد کردی گئی، حکام نے کورونا سے مرنے والوں کی میت کو جلد از جلد جلا کر ٹھکانے لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

چین میں سربراہ کمیونسٹ پارٹی کے زير اہتمام چلنے والے نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا نہ کرنے کاحکم جاری کیا گیا ہے۔

چینی حکومت نے یہ اقدام کرونا کی وباء پھیلنے سے روکنے کی ایک اور کوشش کے طور پر کیا ہے۔

دوسری جانب چین سے باہر فلپائن میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت نے مہلک وائرس کے پھیلاؤ اور جانی نقصانات میں اضافے کے خدشات بڑھادیئے ہیں۔

فلپائن میں انتقال کرنےوالا شخص چینی شہری تھا، وائرس اس سے پہلے ہی 24 ممالک تک پہنچ چکا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین میں مزید 45 افراد اس وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 304 ہوگئی ہے اور مزید ساڑھے 4 ہزار افراد زندگی اور موت کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین